ہر پاکستانی جانتا ہے حکمران پانامہ زدہ ہیں،عاطف رفیق
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی یہ جانتا ہے کہ حکمران پانامہ زدہ ہیں انہوں نے پاکستان میں لوٹ مار کرکے بیرون ممالک آف شور کمپنیان بنائی ہیں جب سے حکمرانوں کا احتساب شروع ہوا ہے تب سے ہی ان پر لرزا طاری ہے ۔اب ان کو کوئی بھی باہر کے ملک کا بادشاہ بچانے کے لئے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدہ یاترا کے ذریعے ایک اور این آر او لانے کی سازش کی جار ہی ہے جسے عوام مکمل طور پر ناکام بنائیں گے عوام اب ان کے کسی بھی این آر او کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اگر پاکستانی قوم پر کوئی این آر او مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم عوام کو صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ کی قیادت مین سڑکوں پر لائیں گے ۔