آلودگی اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والی فیکٹریوں کیخلاف قرارداد جمع

آلودگی اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والی فیکٹریوں کیخلاف قرارداد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والی فیکٹریوں کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔فیکٹری مالکان کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی مانیٹرنگ کا آغاز خوش آئند ہے۔سموگ اور آلودگی شہر کیلئے خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والی 200سے زائد فیکٹریوں کی مانیٹرنگ اچھا فیصلہ ہے ۔فیکٹری مالکان کو بھی ہوش کے ناخن لینے ہونے ہونگے۔انسانی زندگیوں سے کھیلانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔لہذا یہ ایوان حکومت کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔تمام فیکٹریاں فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے فوری آلات نصب کریں جو فیکٹریاں رولز کے مطابق کام نہیں کرتی ان کو فوری سیل کیا جائے۔