اتحاد امت کیلئے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں،مولانا محب النبی

اتحاد امت کیلئے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں،مولانا محب النبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو( ایجوکیشن رپورٹر)10مارچ کو بادشاہی مسجد میں منعقد ہونیوالی تاریخ ساز ختم نبوت کی تیاری کے سلسلے میں جامع مسجد حنفیہ علامہ اقبال ٹاؤن لاہورمیں ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس کی صدارت جے یو آئی لاہورکے امیرشیخ الحدیث مولانا محب النبی نے کی جبکہ مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،ناظم تبلیغ لاہورمولانا قاری عبدالعزیزمولانا عبدالنعیم ،مولانا محمدغازی،مولانا عبدالشکورتھے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مسلم امہ کی طرف سے یہ فریضہ انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اس کے استحکام میں پوری امت کا استحکام ہے ۔ خلافت راشدہ کے اولین دور میں تحفظ ختم نبوت کیلئے فرزندان اسلام نے جو تاریخ ساز جدوجہد کی وہ حشر تک معیار حق و صداقت ہے ۔اور ملت اسلامیہ ان اساسی نقوش پر اپنا فرض منصبی ادا کر تی رہے گی ۔شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے مذہبی شناخت ختم کرنا عالمی ایجنڈہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ قانون ناموس رسالت ختم کرنے کے بیرونی مطالبوں پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی باتیں بند کی جائیں۔ عالمی طاقتیں طے شدہ دینی معاملات کو چھیڑ کر پاکستان میں آگ لگانا چاہتی ہیں۔ ہم خیرخواہی کے جذبے سے حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ ریاست مداخلت فی الدین سے باز رہے۔ عالمی طاقتیں پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا چاہتی ہیں۔ اہل حق حفاظت دین کی جدوجہد کے لئے صف بندی کر لیں۔ بیرونی طاقتیں پاکستان کے مذہبی اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے امن تباہ نہ کریں۔کانفرنس کے آخرمیں سامعین سے وعدہ لیا گیا کہ وہ ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد کی تیاری بھرپور انداز میں چلائیں۔