ہربنس پورہ ، سرکاری اراضی کو بڑے پیمانے پر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

ہربنس پورہ ، سرکاری اراضی کو بڑے پیمانے پر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( اپنے نمائندے سے )محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران اور احتسابی اداروں کے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث ہربنس پورہ میں وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی کو بڑے پیمانے پر فروخت کرنے والے گروہ کاانکشاف، گجرات کا پٹواری، ہربنس پورہ میں بطور منشی اربوں روپے کے اثاثوں کا مالک بن گیا سرکاری اراضی کی لوٹ سیل لگ گئی۔ ملکی شادی ہال، نذیر گارڈن، ڈیرہ حکیماں ،رانی پنڈ، جوڑے پل سمیت ریلوے کالونیوں کے اردگرد وفاقی حکومت کی ملکیتی اراضی پر قبضے کروانے اور ان کو فروخت کردیا گیا محمد عرفان نامی منشی روزانہ کی بنیاد پر مختلف لینڈ مافیا پرمشتمل افسران کے ساتھ مل کر سرکاری زمینوں پر قبضے کروارہاہے گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران مذکورہ منشی عرفان نے ناصرف سرکاری زمینوں پرقبضے کرائے بلکہ خود بھی اپنے لینڈ مافیا ساتھیوں کیساتھ مل کر پلازے مارکیٹیں تعمیر کروالیں۔ مفت کی سرکاری زمین مہیا کرنے کے عوض 50فیصد کا حصہ دار بھی بن گیا پٹواریوں، قانگوز اور ریونیو افسران کی اناؤسمنٹ بھی کروادی گئی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن سمیت قومی احتساب بیورو نیب بھی مذکورہ منشی کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہ لاسکا مذکورہ پٹواری اور منشی کے اثاثہ جات اور سرکاری زمینوں پر کروائے جانے والے قبضوں میں ملوث ہونے کے 100فیصد ثبوت نیب اور اینٹی کرپشن میں بھجوائے جائیں گے۔ مقامی شہریوں نے منشی محمد عرفان کے حوالے سے تمام ثبوت احتسابی اداروں میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شہری مذکورہ افراد کے خلاف ثبوت مہیا کریں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ محکمہ ترجمان اینٹی کرپشن محکمہ ریونیو کے انتظامی افسران اور موضع ہربنس پورہ کے ریونیو افسر سمیت ریونیو سٹاف تاحال منشی عرفان احمد کے خلاف تمام تر شکایات کے باوجود رپورٹ کرنے سے قاصر ہے،دوسری طرف منشی محمد عرفان کا کہنا ہے کہ نیب ،اینٹی کرپشن یا جتنے بھی احتسابی ادارے تحقیقات کر ررہے ہیں اور اپنی تحقیقات کریں ،مجھ پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہ ہے ،ہر طرح کے احتساب اور انکوائری کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔