حادثے میں زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

حادثے میں زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

  



لاہور(خبر نگار) ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 50سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلاب دیوی ہسپتال کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے گرین ٹاؤن کا رہائشی ہدایت مسیح ولد پھلا مسیح زخمی ہوگیا تھا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑگیا ۔

مزید : علاقائی


loading...