گڑھی شاہو، خاتون سے پرس چھیننے والے 2موٹرسائیکل سوارگرفتار
لاہور( کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقہ میں خاتون سے پرس چھیننے والے 2موٹرسائیکل سوار پکڑے گئے۔بتایاگیاہے کہ علامہ اقبال روڈ پر روبینہ نامی خاتون گھر جارہی تھی کہ دونوجوان اس سے پرس چھین کرفرارہوگئے ۔ڈولفن فورس کے جوانوں نے تعاقب کرکے ظہیربابراورخرم شہزاد قابوکرلیا۔
پکڑے جانے والے ملزمان کے نام ظہیربابراورخرم شہزاد ہیں اوران نوجوانوں کا تعلق اچھے گھر انے سے بتایا گیاہے۔