گلشن راوی ،5 بچوں کا باپ لفٹ میں پھنس کر جاں بحق

گلشن راوی ،5 بچوں کا باپ لفٹ میں پھنس کر جاں بحق

  



ہور(خبرنگار) گلشن راوی کے علاقہ میں 5 بچوں کا باپ شادی ہال کی لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے گلشن راوی کے علاقہ مون مارکیٹ میں واقع نایاب شادی ہال میں راج گڑھ کا رہائشی 45 سالہ انجم افتخار ایک شادی کی تقریب میں گیا، شادی ہال میں لفٹ کے ذریعے ساؤنڈ سسٹم اوپر لے جا رہا تھا کہ کسی نے اوپر سے لفٹ کو کال کر دی جس سے وہ لفٹ کے درمیان جال میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔متوفی 5 بچوں کا باپ تھا۔اس کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی اس کے گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔پولیس نے متوفی کے بھائی وسیم افتخار کی درخواست پر شادی ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...