مانگا منڈی ، نامعلوم افراد نے 28سالہ نوجوان کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی ، پولیس نے نعش قبضے میں لے لی

مانگا منڈی ، نامعلوم افراد نے 28سالہ نوجوان کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی ، ...

  



 لاہور(خبرنگار) مانگا منڈی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 28 سالہ نوجوان کو قتل کر کے نعش نہر میں بہا دی، پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لے لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کواطلاع ملی کہ نہر میں ایک 28 سالہ نوجوان کی نعش تیر رہی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی ہے، نوجوان کی نعش ایک ماہ پرانی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ نوجوان کو پھانسی دے کر موت کے گھاٹ اُتارا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، اصل حقائق نوجوان کی شناخت ہونے اور نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...