گرین ٹاؤن، چار بچوں کا باپ55سالہ شخص پرُاسرا ر طور پر ہلاک

گرین ٹاؤن، چار بچوں کا باپ55سالہ شخص پرُاسرا ر طور پر ہلاک

  



لاہور(خبر نگار) گرین ٹاؤن کے علاقے میں 55سالہ شخص پرُاسرا ر طور پر ہلاک ہو گیا، پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گرین ٹاؤن کے علاقے بی بلاک کے رہائشی محمد اشرف ولد شاہ محمد نے علاقے میں سینٹری کی دکان بنا رکھی تھی۔ گزشتہ رات اچانک گھر میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی ،اہل خانہ فوری طور پر ہسپتال لے گئے جہاں وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔اطلا ع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی مگرمتوفی کے ورثاء کی جانب سے کارروائی سے انکار کر دیا گیا جس پر پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی ہے ،متوفی چار بچوں کا باپ تھا ۔

مزید : علاقائی


loading...