کوٹ لکھپت جیل میں بند50 سالہ غیر ملکی قیدی ہلاک

کوٹ لکھپت جیل میں بند50 سالہ غیر ملکی قیدی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) کوٹ لکھپت جیل میں منشیات کے مقدمہ میں قید 50سالہ غیر ملکی قیدی ہلا ک ہو گیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں تنزانیہ کا باشندہ جعفر حسین کچھ عرصہ قبل منشیات کے مقدمہ میں جیل آیا تھا۔ چند روز سے اس کی طبیعت خراب تھی جس کو علاج کے لئے جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے میں منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -