شاہ پور کانجراں کے سینکڑوں مکین مقامی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج

شاہ پور کانجراں کے سینکڑوں مکین مقامی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج

  



لا ہور (خبر نگار) چوہنگ کے علاقہ شاہ پور کانجراں کے سینکڑوں مکین مقامی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، انہوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی، مظاہرین نے چوہنگ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس علاقے کے بااثر قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ قبضہ مافیا علاقے کے لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے میں مصروف ہے، بار بار شکایات کے باوجود پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی