ریلوے لائن کو نقصان پہنچا نے کامنصوبہ ناکام ،ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ریلوے لائن کو نقصان پہنچا نے کامنصوبہ ناکام ،ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

  



لا ہور (کرائم رپورٹر) ریلوے پولیس نے ریلوے لائن کو نقصان پہنچا نے کامنصوبہ ناکام بنادیا، ذرائع کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی حدودمیں نالہ ڈیک پسرور کے قریب ریلوے پولیس کے انسپکٹرمیاں بشارت علی ، اے ایس آئی صغیرا وردیگراہلکار گشت کررہے تھے کہ مبارک علی ولد عمردین ٹریکٹرٹرالی گزرنے کیلئے ریلوے لائن کو نقصان پہنچارہاتھا ریلوے پولیس ٹیم نے مبارک علی کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ریلوے پولیس ملازمین نے پہلے واقعہ کی تصدیق اور چند منٹوں بعد تردید کردی۔واقعہ ایس پی ریلوے کے علم میں آنے کے بعد سیاسی شخصیت بھی میدان میں آگئی اورملزم مبارک علی کو رہا کروالیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...