مردہ باپ کو زندہ ظاہر کرکے کوارٹر کی فروخت ، کیس کی رپورٹ طلب

مردہ باپ کو زندہ ظاہر کرکے کوارٹر کی فروخت ، کیس کی رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے مردہ باپ کو زندہ ظاہر کرکے کوارٹر فروخت کرنے کے کیس کی سماعت 5جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج محسن علی کی عدالت نے اس کیس کی سماعت کی ،عدالت میں بوٹا مسیح کے بیٹے عبدالجبار نے بھائی کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیا رکررکھا تھا کہ اس کے بھائی اشرف نے1998ء میں فوت ہونے والے والد بوٹا مسیح کو زندہ ظاہر کیااور اپنے حق میں جعلی مختار نامہ بنوالیااورکوارٹر برکت نامی شخص کو فروخت کردیاجس پر فاضل جج نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...