پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیردوسری شادی کرنے والا شوہر طلب

پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیردوسری شادی کرنے والا شوہر طلب

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہرکو20جنوری کو طلب کرلیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی نے حنا صغیر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ غلام صغیر نے اگست 2003 ء میں اس سے شادی کی اور اس کے 3بچے ہیں۔غلام صغیر نے بغیر اجازت عالیہ نامی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے ،عدالت نے گزشتہ روزغلام صغیرکو طلب کر رکھا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوا ۔

مزید : علاقائی