انچارج انویسٹی گیشن ایف سی کالج چوکی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

انچارج انویسٹی گیشن ایف سی کالج چوکی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نے غلط رپورٹ پیش کرنے پر انچارج انویسٹی گیشن ایف سی کالج چوکی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے سی پی او لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انچارج انویسٹی گیشن نے درخواست گزار سمیول مسیح پر شراب کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ،ملزم رکشہ ڈرائیور ہے ۔انچارج انویسٹی گیشن عدالتی حکم کے باوجود ریکوری بھی پیش نہیں کر سکے ہیں، جھوٹی رپورٹ پیش کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...