ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو شوکاز نوٹس

ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو شوکاز نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد اشرف نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او کاہنہ ملزم کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کر رہے جس سے مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

مزید : علاقائی