ڈکیتی وچوری میں ملوث دو ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

ڈکیتی وچوری میں ملوث دو ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اسجد سجادنے چوری وڈکیتی کے مقدمے میں ملوث دوملزموں کو 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ،تفتیش کے دوران ملزمان اعتراف جرم بھی کر چکے ہیں،ان سے طلائی زیورات، نقدی،لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کئے جا چکے ہیں ، ملزمان کے ساتھی ابھی بھی مفرور ہیں۔

مزید : علاقائی