ریس لگاتے ہوئے کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،2 افراد زخمی

ریس لگاتے ہوئے کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ڈیفنس کے علاقہ میں کاروں کی ریس کے دوران ایک کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے بلاک کے علاقہ مین مارکیٹ کے قریب دوکار سوارریس لگا رہے تھے کہ ایک کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار بلال اور ظہور بھٹی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -