نواں کوٹ: معمولی تنازع پر فائرنگ سے خاتون زخمی

نواں کوٹ: معمولی تنازع پر فائرنگ سے خاتون زخمی

  



لاہور(خبر نگار) نواں کوٹ کے علاقے میں معمولی تنازع پر دو افراد نے فائرنگ کرکے 50سالہ خاتون کو زخمی کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ کمبوہ کے رہائشی ذوالفقار عرف بھٹو کا کسی بات پر محلے دار حاجی خالد کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر ذوالفقار عرف بھٹو نے اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس کے باعث دروازے میں کھڑی خالد کی بیوی انور بی بی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...