لاہور پولیس کا منفرد نوعیت کا سوفٹ ویئر شہدا ء کو اصل مقام کا ثبوت ہے ، اصفر مہیسر
لا ہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر سندھ پولیس غلام اصفر مہیسر کی قیادت میں 2رکنی پولیس افسران کے خصوصی وفد نے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس اور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفےئرسندھ اصفر مہیسر نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہد ا کے اہلخانہ کی سہولت کی خاطر اسٹیٹ آف دی آر ٹ اور منفرد نوعیت کا سوفٹ ویئر بنا نا ،شہدا کو ان کا اصل مقام دینے اور اہلکار دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب میں ویلفیئر آئی سوفٹ وئیر کی کامیابی کے بعد سندھ پولیس نے یہ اصولی فیصلہ کیا ہے کہ ویلفیئر آئی سوفٹ وئیر کو اس کی اصل شکل میں سندھ پولیس میں رائج کرکے شہد ا کے اہلخانہ کی پریشانیا ں کم کی جائیں۔سی سی پی لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اس موقع پر کہا کہ خبیر پختونخواہ پولیس کے بعد سند ھ پولیس کا ویلفیئر آئی سوفٹ ویئر کو لانچ کر نا انتہائی خوش آئند ہے اور اس حوالے سے سند ھ پولیس کی ہر قسم کی مد د کی جائے گی۔ ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ویلفیئر آئی سوفٹ ویئر انتہائی محنت سے لاہو ر پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کی ویلفیئر کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس سوفٹ وئیر کی لانچنگ سے لے کر ابتک لاہور پولیس کے تقریباً تمام شہدا کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں اور ان کی ہر قسم کی ضروریات زندگی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ سوفٹ ویئر کا مقصد لاہور پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کر نا ہے جنہوں نے اپنا آج پاکستان کے کل پر قربا ن کر دیا ہے۔