صوبائی دارلحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارلحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

  



لا ہور (خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم ٹا ؤ ن کے علا قے میں شا ہد کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر دوڈاکو4لا کھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔مستی گیٹ کے علا قہ میں ملک خلیل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو3لا کھ10ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ میں اخترکے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر ڈاکو فر ار ہو گئے۔ملت پا ر ک کے علا قہ میں صہیب کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،با دامی با غ کے علا قہ میں نعیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ20ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔علاوہ ازیں نصیر آ با دمیں جمیل،اسلا م پو رہ میں اویس کی گاڑیاں جبکہ یکی گیٹ میں بلا ل ،شا لیما ر میں فیر وز،شا د با غ میں با بر ،ہر بنس پو رہ میں صا دق اورفیکٹر ی ایر یامیں فا روق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...