نشتر کالونی ، تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کوٹکر ،2نوجوان جاں بحق ، ڈرائیور فرار

نشتر کالونی ، تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کوٹکر ،2نوجوان جاں بحق ، ڈرائیور ...

  



 لا ہور (خبر نگار) نشتر کالونی میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔بتا یا گیا ہے کہ نشتر کالونی کے علا قہ میں قصو ر کے رہا ئشی 22سا لہ فا روق اور 25سا لہ قیو م روزانہ قصو ر سے لا ہو ر میں یو ایس گا ر مینٹس فیکٹر ی میں کا م کر نے کیلئے آ تے تھے۔ گز شتہ روز وہ دونو ں مو ٹر سا ئیکل پر آ رہے تھے کہ تیز رفتا ر ڈمپر نے ان کو پیچھے سے ٹکر ما ر دی جس کے نتیجے میں دو نو ں مو قع پر دم تو ڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے ڈمپرکو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پو لیس کے مطا بق دونو ں متو فیا ن کی لا شو ں کو پو سٹما ر ٹم کیلئے مر دہ خا نہ میں بجھو ادیا گیا ہے اور ڈمپر کو قبضہ میں لیکر ڈرائیو ر کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تلا ش شر وع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...