ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی نگرانی میں ون ویلنگ کے خلاف واک کا اہتمام

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی نگرانی میں ون ویلنگ کے خلاف واک کا اہتمام

  



لا ہور (کرائم رپورٹر)قائم مقام سی ٹی او لاہور سردار محمد آصف کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی نگرانی میں ون ویلنگ کے خلاف اٹلس ہنڈا اور ٹی آر ایس ایف کے تعاون سے واک کا اہتمام کیاگیا۔واک میں ہنڈا اٹلس کے تسلیم شجاع ، چیئر مین ٹی آر ایس ایف خورشید الزمان خوشحالی ، ڈی ایس پی منیر احمد بٹ، ڈی ایس پی عارف محمود بٹ، مختلف سکولوں کے بچے ،لبرٹی اور حفیظ سنٹر کے تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹریفک آگاہی واک لبرٹی سے شروع ہو کر حفیظ سنٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر سی ٹی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واک کا مقصد ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور لوگوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنا ہے۔ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر حادثات سے بچا سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...