حجاج کرام کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات کی مثال نہیں ملتی ، مولانا سعید یوسف

حجاج کرام کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات کی مثال نہیں ملتی ، مولانا سعید یوسف

  



جدہ (بیورورپورٹ) امیر جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف نے کہا ھے کہ حجاج کرام کی سہولت اور راحت کے لئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت جو انتظامات کرتی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ سارے عالم اسلام کو ان کا شکرگزار ہونا چاہیے، وہ جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں جے یو آئی پاکستان اور آ زاد کشمیر کے کارکنان سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے. انھوں نے کہا پاکستان میں کبھی بھی اقتدار علماء یا دینی جماعتوں کے پاس نہیں رہا ھے. پھر بھی میڈیا اور ٹاک شوز میں حضرات مولویوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کہ قادیانی کو اقلیت قرار دینے قرارداد سب سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔اجتماع سے دیگر نے بھی خطاب کیا. مولانا سعید یوسف رابطہ عالم اسلامی کی تقریب میں شرکت کے بعد جدہ پہنچے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...