ٹرمپ کی ایک اور ہار،امریکی فوج میں آئندہ ماہ سے مخنث افراد کی بھرتی کا آغاز

ٹرمپ کی ایک اور ہار،امریکی فوج میں آئندہ ماہ سے مخنث افراد کی بھرتی کا آغاز

  



نیویارک (این این آئی)امریکی تاریخ میں پہلی بارمخنث ( ٹرانزجینڈر )افراد فوج میں بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتیوں کا سلسلہ یکم جنو ر ی 2018 سے شروع کردیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق محکمہ انصاف کے حکام کا کہنا ہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کیخلا ف اپیل نہیں کی جائے گی،امریکی صدر نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ٹرانزجینڈر افراد کے امریکی فوج میں بھرتی پر پابندی عائد کریں گے ۔ٹرمپ کے مطابق ادارہ ان افراد کی فوج میں شمولیت کی وجہ سے معاملات میں خلل اور بڑھنے والے اخراجات کا متحمل نہیں ہوسکتا، جس کے بعد 4 وفاقی عدالتوں نے ٹرمپ کے پابندی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے تھے یہ غیرآئینی اور امریکی مساوی حقوق کی اقدار کے منافی ہے۔

مخنث افراد

مزید : علاقائی


loading...