کابل صوبہ ارزگان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 10طالبان ہلاک ،7زخمی

کابل صوبہ ارزگان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 10طالبان ہلاک ،7زخمی

  



 کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے ارزگان میں طالبان نے چیک پوسٹ حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ ارزگان میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری تھا جس میں 10 طالبان مارے گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

10ہلاک

کا بل (آ ئی این پی) افغا نستان میں امر یکی ڈرو ن حملوں میں دا عش کے 11جنگجو ہلا ک ہو گئے۔ہفتہ کو افغا ن میڈیا کے مطا بق مشرقی صو بہ ننگر ہا ر میں مختلف ڈرون حملو ں میں د اعش سے تعلق ر کھنے والے 11عسکر یت پسند ہلاک ہو گئے ہیں،افغان افواج کی 201ویں صیلاب کو رپس کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امر یکی ڈروں حملے ضلع دہ با لا میں کیئے گئے جس میں شد ت پسندو ں کو ٹھکا نوں کو نشا نہ بنا یا گیا ،بیان میں مز ید کہا گیا ہے کہ پہلا ڈرو ن حملہ کا س کے علا قہ میں کیا گیا جس میں 3داعش کے جنگجو ہلا ک جبکہ ان کے دو گھو ڑے بھی ما رے گئے، جبکہ اسی جگہ پر دوسر ے ڈرو ن حملہ میں 8جنگجو ہلاک ہو ئے۔

11 ہلاک

مزید : علاقائی


loading...