ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دو ملزموں کاجوڈیشل ریمانڈ

ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دو ملزموں کاجوڈیشل ریمانڈ

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈینگی کے مقدمے میں ملوث دو ملزموں کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اسد سجاد کے روبرو لیاقت آباد پولیس نے ملزمان بشیر اور فیصل کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈینگی انسپکشن ٹیم نے دوران چیکنگ ملزمان کے گھرسے ڈینگی لاروا برآمد کیا،ان کی غفلت کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوا۔

مزید : علاقائی


loading...