سیشن کورٹ میں وکلا ء چیمبرز منصوبہ رواں سال مکمل نہ ہو سکا

سیشن کورٹ میں وکلا ء چیمبرز منصوبہ رواں سال مکمل نہ ہو سکا

  



لاہور(نامہ نگار)رواں سال نئے چیمبرز میں بیٹھنے کی وکلا ء کی خواہش پوری نہ ہوسکی کیونکہ رواں سال سیشن کورٹ جوڈیشنل کمپلیکس میں وکلاء کے چیمبرز بنانے کامنصوبہ مکمل نہ ہو سکاجو آج 31دسمبر 2017تک مکمل کیا جانا تھا۔وکلاء کی تعداد میں اضافے اور بیٹھنے کی جگہ نہ ہونے پر عدلیہ کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں جگہ مختص کرکے وکلا ء کے لئے ایک بلڈنگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھاجس میں وکلا ء کے 350چیمبر اوربار روم تعمیرکرانے کے لئے باقاعدہ دو بار مختلف اوقات میں افتتاح کئے گئے۔31دسمبر 2017ء تک چیمبرز تعمیرکرنے کی حتمی تاریخ مقررکی گئی لیکن وکلا ء کے چیمبرز نہیں بن سکے ہیں۔ وکلا ء کا کہنا ہے کہ ان کے چیمبرز اور بار روم کی تعمیر نہ ہونا افسوس ناک ہے جبکہ اس کی تعمیر کے لئے باقاعدہ افتتاح بھی کئے گئے لیکن سال گزر نے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ہے ۔

مزید : علاقائی