کراچی ، سپر ہائی وے پر پولیس ،مقابلہ داعش کے 5دہشتگرد ہلاک ، ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے

کراچی ، سپر ہائی وے پر پولیس ،مقابلہ داعش کے 5دہشتگرد ہلاک ، ساتھیوں کی تلاش ...

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سپر ہائی وے پر ایوب گوٹھ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے ایوب گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔راؤ انوار کے مطابق پولیس نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے جوابی کارروائی کا آغاز کیا تو دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گرد پہلے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھتے تھے لیکن بعد انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...