فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ 2 گرفتارملزم ہلاک
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2ملزم ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہناتھا ملزمان کو چھاپہ مارکارروائی کے بعد گرفتار کر کے تھانے لے جا رہے تھے کہ فیصل آباد کے علاقے مکھو موڑ کے قریب ملزمان کو چھڑانے کے لئے ان کے دیگر ساتھیوں نے حملہ کردیا اور دونوں ملزمان نے حراست سے بھاگنے کی کوشش کی ، اسی اثنا میں پولیس اور دیگر ملزمان کے ما بین فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور زیر حراست ملزمان کو گولیوں کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ملزمان پر الزام تھا انہوں نے گلستانی کالونی میں فائرنگ کرکے 2پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا تھا۔
ملزم ہلاک