ڈی جی سول ایوی ایشن کیخلاف افسران وملازمین کی بغاوت

ڈی جی سول ایوی ایشن کیخلاف افسران وملازمین کی بغاوت

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی سول ایوی ایشن کے رویئے کیخلاف افسران و ملازمین کی بغاوت کے بعد نتظامی ڈھانچہ مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا وگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان کے ملازمین کیساتھ رویے کو سینئر افسر ا ن وملازمین نے ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا اور مشیر ہوا بازی کو خط تحریر کیا جس میں ادارے کے سربراہ کی دماغی حا لت کو مشکوک قرا ر دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کا طبی معائنہ کرایا جائے اور ان کی جگہ کسی سنجیدہ اور اہل آفیسر کا تقرر کیا جائے،گزشتہ روز مزید 32 ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے ڈی جی سول ایوی ایشن کیخلاف ہتک آمیز سلوک کے معاملے پر درخواست دی جبکہ ڈی جی سی اے اے کیخلاف ایوی ایشن ڈویڑ ن کو ارسال کیے گئے خطوط کی تعداد 3 ہوگئی اور ائیرٹریفک کنٹرولرگلڈ بھی ڈی جی کیخلاف افسران وملازمین کے موقف کی تائید کرچکا ہے۔واضح رہے وفاقی حکومت نے ایئر مارشل( ر) عاصم سلیمان کو نومبر 2015 کو ڈی جی سول ایوی ایشن مقررکیا تھا اور اپنی تقرری کے بعد سے ہی ڈی جی تمام افسران و اہلکاروں کیخلاف انتہائی اقدامات اٹھارہے ہیں اور خاص طورپر توہین آمیز اور گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...