ترکی 2020تک جدید روسی میزائل خریدے گا

ترکی 2020تک جدید روسی میزائل خریدے گا

  



استنبول(آن لائن)ترک حکومت نے کہا ہے کہ وہ 2020 تک جدید روسی میزائل ایس چار سو (S۔400) کی دو بیٹریاں خریدے گا۔ اس دفاعی ڈیل کو دونوں ملکوں نے جمعہ کو حتمی شکل دی۔ غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق ایس فور ہنڈرڈ روسی میزائل زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی ترسیل سن 2020 کی پہلی سہ ماہی میں عمل میں آئے گی۔ اس دفاعی ڈیل کے تحت روس اور ترکی مشترکہ طور پر میزائل سازی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔ اس ڈیل کی مالیت نہیں بتائی گئی۔ اس میزائل نظام کا انتظام روسی مشیروں کی جگہ ترک ماہرین کے ہاتھوں میں ہو۔

مزید : علاقائی


loading...