انڈونیشیاکی انسداد دہشت گردی پولیس فورس کی تعدادمیں اضافہ

انڈونیشیاکی انسداد دہشت گردی پولیس فورس کی تعدادمیں اضافہ

  



جکارتہ (آن لائن)انڈونیشی حکام نے انسداد دہشت گردی کی ملکی پولیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشی نیشنل پولیس کے سربراہ ٹیٹو کارناویان کی جا نب سے جمعہ کو جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں تفتیش کاروں اور نگرانی کے عملے کو اس خصوصی پولیس کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس فیصلے کے تحت ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کے لیے کم از کم چھ سو افراد کو دہشت گردی کے انسداد کی پولیس میں شامل کیا جائے گا۔ کارناویان نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا نیٹ ورک انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں فعال ہے اور اس کی سرگرمیوں کی باریک بینی سے نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...