چین کی جانب سے شمالی کوریاکوتیل منتقلی کا امریکی الزام مسترد

چین کی جانب سے شمالی کوریاکوتیل منتقلی کا امریکی الزام مسترد

  



بیجنگ (این این آئی)چین نے شمالی کوریاکوتیل منتقلی کا امریکی صدرٹرمپ کاالزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں اور پابندیوں کا مکمل احترام کرتا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی الزام کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریاکوتیل منتقلی کی حالیہ اطلاعات کی کوئی حقیقت نہیں،چین اپنے شہریوں،کمپنیوں کواقوام متحدہ کی قراردارکیخلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے شمالی کوریاکے بحری جہازکوتیل ٹرانسفرکی اجازت دیدی ہے تاکہ اس کمیونسٹ ملک کو تیل کی قلت کا سامنا نہ ہوسکے۔

مزید : عالمی منظر


loading...