نائیجرئن جیل سے 47قیدی فرار ہونے میں کامیاب

نائیجرئن جیل سے 47قیدی فرار ہونے میں کامیاب

  



ابوجا (آئی این پی)نائیجریا کے صوبہ اقوا عیبوم کی جیل سے47 قیدی فرار ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ پولیس کے ترجمان عوگبایی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ صوبہ اقوا عیبوم کی جیل سے 47 قیدی گزشتہ شب دیوار کو کلہاڑی سے توڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے کارروائیوں کے دوران 7 قیدیوں کو گرفتار کر لیا اور 4 قیدی ہلاک ہو گئے جبکہ 36 قیدیوں کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید : عالمی منظر