پیرا ڈائز لیکس کی تحقیقات ایف بی آر نے 31پاکستانیوں کو نوٹس جاری کردیئے

پیرا ڈائز لیکس کی تحقیقات ایف بی آر نے 31پاکستانیوں کو نوٹس جاری کردیئے

  



 لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) نوٹس میں تمام شخصیات سے آف شور کمپنیاں بنانے کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ایف بی آر۔ نوٹسز ملنے والوں میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، حسین داؤد اور صدر الدین ہاشوانی سمیت کئی بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، ان افراد کو ایک ماہ میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق متعلقہ ٹیکس دفاتر سے جاری نوٹس میں تمام شخصیات سے آف شور کمپنیاں بنانے کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ تمام افراد سے پوچھا گیا ہے کہ آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کیسے کی؟ اس سرمائے کو ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کیا یا نہیں؟۔پیراڈائز لیکس کے انکشافات کی روشی میں جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق وزیر اعظم طارق عزیز، حسین داؤد اور صدر الدین ہاشوانی سمیت کئی بڑے کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

پیرا ڈائز لیکس

مزید : صفحہ اول


loading...