آل پارٹیز کانفرنس میں زرداری، عمران خان، شجاعت اور سراج الحق شرکت نہ کر سکے

آل پارٹیز کانفرنس میں زرداری، عمران خان، شجاعت اور سراج الحق شرکت نہ کر سکے

  



لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام منہاج سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی چار مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت نہ کر سکے تاہم اس کانفرنس میں ان کے پارٹی وفود نے بھرپور نمائندگی کی، کانفرنس میں شرکت نہ کرنے والے ان پارٹیوں کے مرکزی رہنماؤں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق شامل ہیں، جنہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر چند روز قبل ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا، سراج الحق بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے، چوہدری شجاعت حسین طبیعت کی ناسازی، آصف علی زرداری اور عمران خان اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہ کر سکے۔

آل پارٹیز کانفرنس

مزید : صفحہ اول


loading...