عوامی تحریک اور اتحادی جماعتیں ذاتی مقاصد کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست کررہی ہیں ، دانیال عزیز

عوامی تحریک اور اتحادی جماعتیں ذاتی مقاصد کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست ...
 عوامی تحریک اور اتحادی جماعتیں ذاتی مقاصد کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست کررہی ہیں ، دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور اتحادی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست کررہی ہیں ٗموجودہ حکومت کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس سے اپوزیشن کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ماڈل ٹاون سانحہ پر پی اے ٹی کیساتھ مکمل تعاون اور تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا ٗ پی اے ٹی کے مطالبے پر ہم نے ماڈل ٹاون رپورٹ کو اوپن کیا لیکن اس میں پنجاب حکومت کیخلاف کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی کی قیادت نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دو ایف آئی آر درج کرائے۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے 2013ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف مظاہرے کئے اور دھرنے دیئے اور ملک میں مظاہروں اور دھرنوں کی بنیاد رکھ دیاآج یہ دونوں اکٹھے بیٹھے ہیں ۔دانیال عزیز نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے ماڈل ٹاون سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کیسوں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا،نواز شریف کو اقامہ پر پر نااہل کر دیا گیا ہے۔

دانیال عزیز

مزید :

صفحہ اول -