شریف برادران لوٹی دولت بچانے کیلئے کب تک ؟غیروں سے مدد مانگیں گے ، عمران خان

شریف برادران لوٹی دولت بچانے کیلئے کب تک ؟غیروں سے مدد مانگیں گے ، عمران خان
شریف برادران لوٹی دولت بچانے کیلئے کب تک ؟غیروں سے مدد مانگیں گے ، عمران خان

  



اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کب تک قوم سے لوٹی ہوئی دولت کو محفوظ بنانے کے لئے غیرملکی رہنماوں سے مدد مانگیں گے اور اب ان کا لالچ قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کب تک شریف خاندان کی جانب سے مسلسل ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ لوگ بھاگے بھاگے غیرملکی رہنماوں کے پاس چلے جاتے ہیں تاکہ قوم سے لوٹی ہوئی رقم کو محفوظ بنایا جاسکے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کب تک قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے غیرملکی رہنماوں سے مدد مانگیں گے اب تو ان کی لالچ ملک کی قومی سلامتی کے لئے بھی خطرہ بن چکی ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں جے یو پی (نورانی) کے بارہ رکنی وفد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات دونوں جماعتوں کے مابین رابط کار بڑھانے اور اہم قومی معاملات میں مشاورت اور یکساں موقف اپنانے پر اتفاق کیاگیاجے یو پی کے وفد نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر پوری قوم خصوصاََمذہبی طبقہ چیئرمین تحریک انصاف کے موقف کو سراہتاہے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے بارہ رکنی وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی وفد میں جمعیت علماء پاکستان سپریم کونسل کے چیئرمین پیر ناصر جمیل ہاشمی، مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی ،سید سبطین شاہ گیلانی،آغا ذولفقار سمیت چاروں صوبوں سے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے نمائندے السید عقیل انجم قادری، پیر جمال الدین چشتی ، عبدالقدوس ساسولی، پیر سعید احمد نقشبندی ،سیدشہاداب الحسن میاں منیر احمد ،یاسر فرید ،طاہر رشید تنوالی نے شرکت کی ۔وفد نے ختم نبوت ﷺ پر چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے موقف کو سرہاتے ہوئے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ حکمراں خاندان کے احتساب کیلئے تحریک انصاف کی کوششوں کی مکمل تائید کی اس موقع پرتحریک انصاف کے فواد چوہدری اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد، تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکریٹری عطاء اللہ شادی خیل بھی موجود تھے ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مابین رابط کار بڑھانے اور اہم قومی معاملات میں مشاورت اور یکساں موقف اپنانے پر اتفاق کیاگیا وفد نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر پوری قوم خصوصاََمذہبی طبقہ چیئرمین تحریک انصاف کے موقف کو سراہتاہے۔

صاحبزادہ ابوالخیر

مزید : صفحہ اول