امریکی فیصلے کیخلاف فلسطینی سفیر کی ریلی میں شرکت قابل تحسین ،پاکستان

امریکی فیصلے کیخلاف فلسطینی سفیر کی ریلی میں شرکت قابل تحسین ،پاکستان

  



اسلام آباد (آن لائن) سفیر ولید ابو علی کی دفاع پاکستان کے جلسے میں شرکت کے معاملے پر ہفتہ کے روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا فلسطین کے معاملے پر متنازع امریکی فیصلے کے بعد پاکستان میں متعدد ریلیاں نکالی گئیں۔ گزشتہ روز منعقدہ اجتماع بھی فلسطینیوں کی حمایت کا مظہر تھا۔ اجتماع میں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، یکجہتی کے اجتماع میں فلسطینی سفیر کی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حافظ سعید سمیت50سے زائد مقررین نے اجتماع سے خطاب کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا اقوا م متحدہ کی قرارداد کے حوالے سے غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

مزید : صفحہ اول