موجودہ حکمرانوں کی نااہلی انکے طرز حکومت سے واضح ہے،پرویز الٰہی

موجودہ حکمرانوں کی نااہلی انکے طرز حکومت سے واضح ہے،پرویز الٰہی

  



سیالکوٹ (آئی این پی)سابق ڈپٹی وزیر اعظم، صدر مسلم لیگ(ق) صوبہ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہاہے شہداء ماڈل ٹاون کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مسلم لیگ(ق) شہداء کے غم میں برابر کے شریک اور شروع دن سے اظہار یکجہتی کیلئے اُن کیساتھ ہیں۔ ہفتہ کو سیالکوٹ سے صدف بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انکا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں کی نااہلی ان کے طرز حکومت سے صاف نظر آرہی ہے،حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہیں،غریب کسان اپنی فصلوں کو جلانے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ اول


loading...