این ٹی ایس پاس اساتذہ کو مستقل کرنیکی منظوری

این ٹی ایس پاس اساتذہ کو مستقل کرنیکی منظوری

  



کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کابینہ نے بانی ایم کیو ایم سے منسوب تمام اداروں کے نام تبدیل کرنے اور این ٹی ایس پاس اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پولیس رولز کی منظوری نہ دی جا سکی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سندھ کابینہ کے ارکان اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد اہم فیصلوں کے حوالوں سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ بانی ایم کیو ایم کے نام سے منسوب تمام اداروں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے این ٹی پاس اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائیگا۔وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سیاست چمکا کر کسانوں کا نقصان کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول