استعفوں کے معاملہ پر اے پی سی سے واک آؤٹ کیا:متحدہ پاکستان

استعفوں کے معاملہ پر اے پی سی سے واک آؤٹ کیا:متحدہ پاکستان

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کا کوئی نمائندہ شامل نہیں کیونکہ اے پی سی کے اجلاس کے دوران ہی فاروق ستار اچانک میٹنگ درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم اب ان کی اس طرح اٹھ کر جانے کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگومیں شاہ زیب خانزادہ کا کہناتھا میری ابھی ایم کیوایم ذرائع سے بات ہوئی ہے اور انہو ں نے مجھے بتایا ہے کہ جہاں تک انصاف کا معاملہ ہے ایم کیوایم ان کیساتھ ہے کیونکہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنا چاہیے لیکن استعفوں کے معاملے اور اس کیلئے جو طریقہ کار اپنا یاجارہاہے اس پر ایم کیوایم کو اختلاف ہے اس اختلاف کے باعث فاروق ستار اجلاس کو درمیان میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ایم کیوایم ذرائع کا کہناہے ہم انصاف کے حامی ہیں لیکن استعفوں کے نہیں ،اس طرح انصاف نہیں ملے گا ،اس لیے واک آوٹ کیا گیا۔

متحدہ پاکستان

مزید : صفحہ اول


loading...