نئی دہلی ، داڑھی رکھنے پر مسلمان طلبہ این سی سی ٹریننگ کیمپ سے باہر

نئی دہلی ، داڑھی رکھنے پر مسلمان طلبہ این سی سی ٹریننگ کیمپ سے باہر

  



 نئی دہلی(آن لائن)داڑھی رکھنے پر مسلمان طلباء این سی سی ٹریننگ کیمپ سے باہر،نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے دس مسلمان طلباء کو داڑھی منڈوانے سے انکار پر ہندو افسران نے نیشنل کیڈٹ کورپس(این سی سی) کے ٹریننگ کیمپ سے نکال دیا۔تاہم طلباء کو سزا کے طور پر ایک دن اور ایک رات کیمپ سے باہر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی سے شائع ہونے والے ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلمان طلباء نے سزا کے بعد کیمپ میں واپس آکر ہڑتال کی اور ہندو افسران راجنیش کمار اور اجی جیت کمار کی معطلی کا مطالبہ کیا۔تاہم ایک طالبعلم نے کہا کہ جامع ملیہ کے طلباء ایک عرصے سے داڑھی سمیت این سی سی ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرتے آرہے ہیں جبکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انہیں داڑھی رکھنے کی بنا پر سزا دی گئی۔طلباء کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیمپ انتظامیہ کو پہلے ہی تحریری درخواست دی تھی کہ داڑھی انکا مذہبی معاملہ ہے جسے وہ منڈوا نہیں سکتے جبکہ ٹریننگ کے چھٹے روز ہی ان سے کہا گیا کہ وہ یا تو داڑھی منڈوا دیں یا پھر کیمپ سے چلے جائیں۔تاہم طلباء نے مزید کہا کہ ہندو افسران نے ان سے یہاں تک کہا کہ اب بھارت میں مودی راج ہے لہٰذا داڑھی نہیں چلے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...