(ن) لیگ کی حکومت عوام دشمنی پر اتر آئی ہے، صمصام بخاری

(ن) لیگ کی حکومت عوام دشمنی پر اتر آئی ہے، صمصام بخاری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ کی حکومت عوام دشمنی پر اتر آئی ہے اور ہر مہینے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کر کے قوم کو مہنگائی ، بیروزگاری کے تحفے دے رہی ہے، تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مستر د کرتی ہے ، حکمران اپنی عیاشیوں کے لئے قوم پر پٹرول بم گرا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے اپنی جاری کردہ بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ گذشتہ 35 سالوں سے کئی دفعہ حکمرانی کر چکی مگر عوام کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...