انگلش سپوکن فری کلاسز کا افتتاح

انگلش سپوکن فری کلاسز کا افتتاح

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لاہور غربی اور یونین کونسل 114جو ہرٹاؤن کے منتخب وائس چودھری عبدالقیوم گجر نے جوہر ٹاؤن میں انگلش سپوکن فری کلاسز کا افتتاح کیا اس موقع پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی معززین علاقہ نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اہل علاقہ کی خدمات کے سلسلے میں ان کا سی طرح سے بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری عبدالقیوم گجر نے کہا کہ نوجوان نسل اس ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں لہذا ان کی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہم اپنی یوتھ کے روشن مستقبل کے لئے ایسی پالیساں بناتے رہیں گے کہ جن سے انہیں براہ راست فوائد ہوں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...