کلبھوشن کیس، پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر نئی دہلی طلب

کلبھوشن کیس، پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر نئی دہلی طلب

  



نئی دہلی /اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو نئی دہلی طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو نئی دہلی طلب کر لیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرکوکلبھوشن یادیوکے مسئلے پرمشاورت کیلئے بلایاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرائی تھی ،اس کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سشما سوراج

مزید : صفحہ اول


loading...