بھارت کا حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس پر پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے انکار

بھارت کا حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس پر پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے انکار

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کو حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے آخری لمحے پر زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا، بھارت کا یہ اقدام باعث افسوس اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویزے جاری نہ کرنا 1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات باہمی معاہدوں کے ساتھ مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے گروارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرخصوصی ٹرین کی پیشکش کی تھی، بھارتی جواب میں تاخیر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آنے سے محروم ہوئے، بھارت پہلے بھی گرو ارجن دیو، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تقریبات سے متعلق ایسا کرچکا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...