نادرا کے برطرف ڈائریکٹر قابوس عزیز کی بحالی کی درخواست مسترد

نادرا کے برطرف ڈائریکٹر قابوس عزیز کی بحالی کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا کے برطرف ڈائریکٹر قابوس عزیز کی عہدے پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسحاق ڈار کیخلاف گواہ قابوس عزیز کی بطور ڈائریکٹر نادرا بحالی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جو جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا تھا۔ قابوس عزیز نادرا میں ڈائریکٹر تھے جنہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا،جس پر انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے قابوس عزیز کی درخواست خارج کر دی ۔ قابوس عزیز نے جے آئی ٹی کو اسحاق ڈار کیخلاف شواہد دیئے تھے، احتساب عدالت نے قابوس عزیز کو اسحاق ڈار کیخلاف بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -