بدعہد شریف برادران کو اس بار رعایت نہیں ملے گی: نیئر بخاری

بدعہد شریف برادران کو اس بار رعایت نہیں ملے گی: نیئر بخاری

  



اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے شریف برادران کے دورہ سعودی عرب پر رد عمل میں کہا ہے ماضی میں 10 سالہ تحریری معاہدہ پر شریف خاندان کو معافی ملی تھی لیکن ضامنوں سے بدعہدی کرنیوالوں کو اس بار رعایت نہیں ملے گی ،نواز شریف بدعنوانی مقدمہ میں عدالت عالیہ سے سزا یافتہ اور شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاون مقدمہ قتل میں نامزد ملزم ہیں ، سیاسی قوتیں اور سول سوسائٹی نامزد ملزم شہباز شریف کے استعفیٰ پر یکجا ہے ،اپنے ملک میں بدعنوانوں کو گرفتار کرنیوالے سعودی حکمران پاکستانی عدالتوں کے سزا یافتہ مجرموں اور ملزمان کی کیوں مدد کرینگے۔پاکستان کے معاملات کے فیصلے بیرون ملک نہیں بلکہ پاکستان میں ہی طے ہونگے قوم کو شکوک و شبہات پھیلا کر بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ ابہام پھیلانے والوں کی تاجرانہ سیاست اختتام کو پہنچنے کے قریب ہے،اسیلئے بیرون ملک ہاتھ پاؤں مارے جارہے ہیں جس میں کامیابی ناممکن ہے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک غیر قا نو نی اثاثہ جات اور جائیدادیں بنانے والے قانون سے نہیں بچ سکیں گے ، قومی اداروں سے ٹکراؤ اور تصادم کے خواہشمند اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوکرایک بار پھر قوم کے سامنے شرمندہ ہوں گے۔

نیئر بخاری

مزید : صفحہ اول


loading...